• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ٗکورونا کیخلاف لڑنے والی پولیس میں بچائوکیلئے ضروری سامان تقسیم

پشاور ( کرائم رپورٹر) اقوام متحدہ امن و انصاف پروگرام پشاور کے اے ڈی آر سپیشلسٹ ادریس حیات نے کورونا وائرس کے خلاف بہترین حکمت عملی اپنانے پر پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کے لئے سپرے مشین، ماسک، گلوز، ہینڈ سینیٹائزرز، خصوصی کٹس، صابن اور دیگر ضروری اشیاء بھی پولیس کو حوالہ کی ۔گزشتہ روز یو این ڈی پی امن و انصاف پروگرام پشاور کے اے ڈی آر سپیشلسٹ ادریس حیات نے ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں سی سی پی او محمد علی گنڈا پور سے ملاقات کی ہے اس موقع پر سی سی پی او محمد علی گنڈا پور سے بات چیت کرتے ہوئے معزز مہمان نے کرونا وائرس کے خلاف پولیس کی جانب سے ہونے والے اقدامات کو سراہا سی سی پی او محمد علی گنڈا پور نے ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سٹاف کو کرونا وائرس کی روک تھام، عوامی آگاہی مہم، شہر میں قائم قرنطینہ اور 173 جگہوں کو مکمل سیل کرنے کے حوالے سے آگاہ کیا، سی سی پی او نے مزید کہا کہ عوامی آگاہی مہم کی خاطر علماء کرام اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو شامل کیا گیا جس کے دور رس نتائج سامنے آئے ہیں، سی سی پی او نے مزید کہا کہ فرنٹ لائن پر ہونے کی وجہ سے پشاور پولیس کے دس جوان کرونا کا شکار ہوئے جن کو گھروں پر قرنطینہ کر کے صحت یاب ہو چکے ییں، انہوں نے کرونا وائرس کی خاطر حکومتی احکامات پر عمل درآمد کی خاطر دیگر اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی اقوام متحدہ کے اہلکاروں کو آگاہ کیا جس پر ادریس حیات نے اطمینان کا اظہار کیا آخر میں اقوام متحدہ امن و انصاف پروگرام کے اے ڈی آر سپیشلسٹ ادریس حیات نے سی سی پی او محمد علی گنڈا پور کو کرونا وائرس سے روک تھام کی خاطر اسپرے مشین، خصوصی کٹس، ہینڈ سینیٹائزرز، صابن، ماسک گلوز اور دیگر ضروری سامان حوالہ کیا جو پشاور اور ضلع خیبر میں پولیس جوان استعمال کریں گے، انہوں نے اس موقع پر پولیس جوانوں کے لیے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ فراہم کردہ سامان اور حفاظتی اشیاء سے پولیس اہلکار زیادہ موثر طریقے سے کرونا کے خلاف کام کر سکیں گے۔
تازہ ترین