• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

گوجرانوالہ میں جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔

صحافیوں نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے گوندلانوالہ ریلوے پھاٹک سے جناح اسٹیڈیم تک احتجاجی ریلی نکالی۔

گوجرانوالہ یونین آف جرنلسٹ کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن پاکستان میں آزاد میڈیا کی علامت ہیں، انہیں فوری رہا کیا جائے۔


واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی ملک کے مختلف شہروں پشاور، کوئٹہ، ملتان، بہاول پور اور نوابشاہ میں جنگ گروپ اور جیو ٹی وی کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

مظاہرین نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کو سچ کہنے اور نہ جھکنے کی سزا دی جارہی ہے، 34 سالہ پرانے مقدمے کی قانونی طور پر کوئی اہمیت نہیں ہے۔

تازہ ترین