لاہور میں جنگ اور جیو کے کارکنوں نے ایڈیٹر انچیف میرشکیل الرحمٰن کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ ان کی گرفتاری حق اور سچ کی آواز دبانے کی کوشش ہے۔
جنگ گروپ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی بوگس معاملے میں گرفتاری کے خلاف لاہور میں ڈیوس روڈ پر 61ویں روز بھی احتجاج کا سلسلہ جاری رہا۔
مظاہرے میں سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ میر شکیل الرحمٰن نے پاکستان میں صحافت کو ایک وقار عطا کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ میر شکیل الرحمٰن کی رہائی تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔