کراچی(جنگ نیوز) وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی جانب سے ڈیرہ غازی خان میں انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام انکے والد سردار فتح محمد بزدار پر رکھنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ اگر یہ قوم کے پیسے سے تعمیر ہورہا ہےتو اس انسٹیٹیوٹ کا نام وزیرا علیٰ کے والد کے نام پرنہیںہونا چاہیے کیوں کہ نہ ہی تو وہ قوم کے ہیرو ہیں اور وہ تحریک انصاف کے نظریے کے بھی مخالف ہیں،میں وزیراعلیٰ پنجاب پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس انسٹیٹیوٹ کا نام قوم کے ہیرو پر رکھنے پر غور کریں ،ترجیحاً گلگت بلتستان کے ڈاکٹر اسامہ کے نام پر جو کہ کورونا کے خلاف جنگ میں پہلے شہید ہیں۔