ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والی رقم سے لاکھوں روپے بٹورنے والے ڈیرہ غازی خان پنجاب ایجوکیشن کے 12 استاد ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری پر ایف آئی اے سے آج 15 مئی کو ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملزمان اساتذہ محمد اقبال، رضوان احمد جان، ریاض حسین، محمد شفیق، غلام حسن، محمد عمر، غلام قاسم، حافظ مجیب الرحمٰن، عاشق حسین، غلام عابد حسین ، غلام صمدانی اور غلام مصطفیٰ نے درخواست ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی تھی، تمام ملزمان پیشے کے اعتبار سے محکمہ تعلیم پنجاب میں ٹیچر ہیں۔