متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی سیدمحمود شاہ کہتے ہیں کہ خبر آئی محمود شاہ کو کورونا ہوگیا، تحقیق پر پتہ چلا کہ این آئی ایچ نے محبوب شاہ کو محمود شاہ لکھ دیا۔
بلوچستان کے ضلع قلات سے متحدہ مجلس عمل کے رکن اسمبلی سید محمود شاہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ جس کا رزلٹ نیگیٹو آیا این آئی ایچ والے اسے مثبت ظاہر کر رہے تھے، یہ چند سو لوگوں کی رپورٹ ہیں، باقی سب رپورٹس کا کیا ہو گا؟
یہ بھی پڑھیئے: کورونا وائرس شاید کبھی ختم نہ ہو، عالمی ادارہ صحت
سید محمود شاہ نے یہ بھی کہا کہ تھری اور فور جی نیٹ ورک قلات میں بحال کریں، وہاں بچے آن لائن کلاسز سے محروم ہیں۔