لاک ڈاؤن میں نرمی کے ساتھ ہی پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 38 ہزار 35 ہو چکی ہے جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 815 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے ملک میں 26 ہزار 531 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جبکہ 10 ہزار 689 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 13 ہزار 914 ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 234 ہو گئی ہیں۔
سندھ میں اب تک کورونا وائرس کے 14 ہزار 916 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ 255 مریض کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 423 ہو چکی ہے جبکہ اموات تمام صوبوں سے زیادہ 284 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 2 ہزار 310 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 30 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: سندھ میں 3 دن سخت لاک ڈاؤن ہوگا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 866 کورونا وائرس کے متاثرہ مریض ہیں جبکہ 7 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
گلگت بلتستان میں 501 کورونا کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد کشمیر میں کورونا کے اب تک 105 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 1 مریض جاں بحق ہوا ہے۔