• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہوں کی تیارکردہ ننھی منی پینٹنگ تیزی سے مقبول ہورہی ہیں اور انہیں فروخت کرنے والی خاتون خاصی دولت مند ہوچکی ہیں۔

برطانوی خاتون سٹیف ٹو گڈ کا کہنا ہے کہ پینٹنگز کے اس کاروبار کا آغاز ایک پالتو چوہے کی موت سے ہوا، مرنے سے قبل میں نے اس کے پنچوں کو رنگوں میں ڈبو کر ان کے نقوش ایک کاغذ پر اتار لئے تھے اور بعد میں خیال آیا کہ یہ کام زندہ چوہوں سے بھی لیا جاسکتا ہے۔

اس کے بعد انہوں نے چھوٹے چھوٹے کینوس تیار کئے اور چوہوں کے پیروں کو رنگوں میں ڈبوکر انہیں مصوری کے نقوش چھاپنے کی تربیت دی۔

اس کے بعد چوہوں نے دھڑا دھڑ رنگ برنگی شاہکار تخلیق کئے ۔ اب ایٹسی اور دیگر ویب سائٹ پر چوہوں کے بنائے ہوئے شاہکار تیزی سے فروخت ہورہے ہیں۔

لوگ انہیں جانوروں کے تیارکردہ شاہکار قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین