• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کے بعد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے میں 55 فیصد کمی آئی، فیصل سلطان

کورونا کے بعد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے میں 55 فیصد کمی آئی، فیصل سلطان


وزیراعظم عمران خان کے کورونا وائرس پر فوکل پرسن ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاہے کہ کورونا وائرس سے پیدا موجودہ صورتحال میں بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگوانے میں 55 فیصد کمی آئی ہے۔

وزیراعظم کے ہمراہ میڈیا بریفنگ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کورونا کے ساتھ ساتھ ہمارے ملک میں دیگر بیماریاں بھی ہیں جو اپنا اثر دکھارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کے ساتھ معاملات پر نظر رکھی ہے، پاکستان دنیا کے ان پانچ ممالک میں شامل ہے جہاں ٹی بی کے مریضوں کی تعداد زیادہ ہے۔

وزیراعظم کے فوکل پرسن نے مزید کہا کہ ہمارے یہاں بیماری اور غربت کا گہرا تعلق ہے، بیماریوں کا اثر غریبوں پر زیادہ ہوگا۔

تازہ ترین