• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال، ہنگامہ آرائی کے الزام میں 7افراد گرفتار، مقدمہ درج

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال میں گذشتہ روز ہونے والی ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جناح اسپتال میں جمعرات کی شب کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریض کے لواحقین نے اسپتال میں ہنگامہ آرائی اور تور پھوڑ کی تھی۔صدر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 195/20زیر دفعہ 147/ 149/427 سرکار کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ہنگامہ آرائی میں ملوث 7افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ جناح ہسپتال میں ہونے والی ہنگامہ آرائی انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے اگر کوئی مریض کرونا سے انتقال کر جائےتو لواحقین کو طے کردہ ایس او پیز کے تحت لاش حوالے کی جاتی ہے، واقعے کی انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف حکومت کارروائی بھی کرے گی۔

تازہ ترین