• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عافیہ صدیقی کا رحم کی اپیل پردستخط سے انکار،بہن فوزیہ کے وکیل کی تردید

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) امریکی جیل حکام کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے اپنی سزا معافی کیلئے رحم کی درخواست پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کے وکیل نےاس کی تردید کردی ہے۔ اس بات کا انکشاف جمعہ کو وزارتِ خارجہ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں جمع کرائے گئے اضافی جواب میں ہوا۔وزارتِ خارجہ نے عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران یہ جواب جمع کرایا۔ جواب میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے ای میلز اور فیکس کے ذریعے ملنے والی معلومات کے مطابق عافیہ صدیقی مکمل طور پر ٹھیک اور صحت مند ہیں لیکن انہوں نے اہل خانہ سے فون پر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

تازہ ترین