• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں ڈکیتی و چوری کی وارداتیں، شہری لاکھوں کے سامان سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سول ہسپتال سے حمزہ عارف سے نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے، کائیاں پور میں محمد رفیق سے مسلح افراد اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل اور نقدی لےگئے، واپڈا ٹائون میں غلام شبیر سے موٹرسائیکل سوار افراد جھپٹا مارکر پرس اور موبائل چھین کرلےگئے، غازی آباد میں طلحہ صدیقی سے ڈاکو موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل لےگئے، جناح چوک میں محمد عزیز کے سٹور سے ڈاکو نقدی و موبائل چھین کرفرار ہوگئے، ایف بلاک میں شہزاد احمد سے ڈاکو نقدی و موبائل لےگئے، ایچ بلاک میں مزمل سے ڈاکو نقدی 95 ہزار لےگئے، ڈی مارکیٹ میں علی افتخار کی کپڑے کی دکان سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی و سوٹ لےگئے، الفلاح مارکیٹ میں محمد افتخار سے نامعلوم افراد پر نقدی و موٹرسائیکل چھین کرفرار ہوگئے، زیڈ ٹائون میں محمد قیوم سے ڈاکو 46ہزار لےگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد اسد کے گھر چار ڈاکو اہل خانہ یرغمال بناکر نقدی، زیورات ودیگر سامان لےگئے، بائی پاس ست عدنان کے ٹاور سے پچاس بیٹیریاں، اشعر کالونی میں احسن ظفر کی موٹرسائیکل، جلال مسجد سے غلام سبحانی کی کار چوری ہوگئے، حضوری باغ روڈ سے محمد قاسم ، چاہ میٹر والہ میں محمد ساجد اور سبزمنڈی سے محمد صدیق کی موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔تھانہ ممتازآباد کے علاقے دنیا پور روڈ شیراز کی منی ایکسچیج شاپ پر تین مسلح ڈاکو نے داخل ہوکر نقدی22ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ بی زید کے علاقے ننگانہ چوک سے سجاد حسین کی دکان سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر نقدی25ہزار سمیت موبائل لےگئے،تھانہ کینٹ کے علاقے بجلی گھر کے قریب سے محمد عبداللہ سے دو نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے ۔
تازہ ترین