• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی: تماشائیوں کے بغیر فٹ بال لیگ میچز کی تیاری

جرمنی میں 16 مئی سے شروع ہونے والی فٹ بال لیگ ’بنڈس لیگا‘ کےتمام میچز تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

دو مہینے بعد شروع ہونے والے بنڈس لیگا لیگ میں مجموعی طور پر 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تھوکنے، جشن منانے یا ٹیم کے ساتھیوں کو ہاتھ لگانے سے گریز کریں جبکہ سماجی دوری کو برقرار رکھنے کے لیے ٹیموں کو اجازت نہیں دی جائے گی کہ میچ سے قبل وہ فوٹو سیشن کروائیں۔

جرمنی میں کورونا کےکیسز میں کمی کے بعد جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے سیزن کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی تھی۔

یاد رہے کہ جرمنی میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 75 ہزار افرد متاثر جبکہ تقریباً 8 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین