• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، یاسمین راشد

پنجاب میں کوروناکے کیس بڑھ رہے ہیں، یاسمین راشد


وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ صوبے میں میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھ رہے ہیں، پہلے سے زيادہ احتیاط کرنا ہوگی۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی زیرِ صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے ممکنہ خطرے سے آگاہ کردیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث طبی سہولیات کا ازسرِنو جائزہ لیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا مطلب کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہے۔

صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ ہمیں کورونا سے  بچاؤ کے لیے پہلے سے زیادہ احتیاط کرنا ہوگی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت لوگوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کے علاج معالجہ میں کسی قسم کی کسر اٹھا نہیں رکھی جارہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بطور قوم کورونا وائرس کے خلاف جنگ کو جیتنا ہے۔

اس موقع پر سیکریٹری صحت نبیل احمد نے وزیرِ صحت کو کورونا اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

تازہ ترین