• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تامل فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر ارون پرساد ٹریفک حادثے میں چل بسے

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) تامل فلم انڈسٹری کے فلم ڈائریکٹر ارون پرساد ایک ٹریفک حادثے میں چل بسے، مرحوم اپنی نئی آنے والی پہلی فلم کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے ڈائریکٹر ارون پرساد کا انتقال ہوگیا، وہ کئی فلموں میں تامل انڈسٹری کے بڑے ڈائریکٹرز کے اسسٹنٹ رہے۔ گزشتہ روز کوئمبٹور کے میٹوپلایم میں ایک سڑک حادثے کا شکار ہوئے۔ٹائمز آف انڈیا کی خبر کے مطابق فلم ڈائریکٹر موٹر سائیکل سے جارہے تھے کہ اچانک ان کی موٹر سائیکل ایک گاڑی سے جا ٹکرائی۔ جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔اس حوالے سے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے فلم ڈائریکٹر شنکر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تعزیت کا اظہار کیا ہے ، نوجوان فلم ڈائریکٹر ارون پرساد کی اچانک موت کی خبر سن کر دل بیٹھ گیا ہے۔ وہ میرا اسسٹنٹ رہ چکا ہے۔ وہ بیحد سلجھا ہوا اور پازیٹو سوچ رکھنے والا بہت محنتی تھا، اس کے خاندان اور دوستوں کیلئے خدا سے دعا کروں گا کی انہیں ایسے موقع پر صبر دے۔یہ بیحد افسوس کی بات ہے کہ وہ اپنی پہلی فلم کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے جو بد قسمتی سے ابھی تک ریلیز نہیں ہوسکی۔واضح رہے کہ شنکر وہی فلم ڈائریکٹر ہیں جنہوں نے وروبورٹ، آئی، انڈین، نائیک، شیواجی دا باس جیسی فلمیں بنائی ہیں۔شنکر کو اسسٹ کرنے والے ڈائریکٹر ارون نے کافی وقت تک بڑے۔ بڑے ڈائریکٹروں کو اسسٹ کرنے کے بعد اب اپنی فلم بنائی تھی، فلم کا نام فورجی ہے، اس میں اہم کردار میں جی وی رکاش کمار ہیں۔

تازہ ترین