پیرس (اے ایف پی) دنیا بھر میں 250 سے زائد فنکاروں اور مصنفوں نے اسرائیل سے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی اپیل کی ہے، ان میں راک گلوکار پیٹر گیبرئیل، ڈائریکٹر کین لوچ اور اداکار ویگو مورٹنسن بھی شامل ہیں۔ ایک آن لائن خط میں ان فنکاروں نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کی سب سے بڑی کھلی فضا کی حامل جیل کیلئے تباہ کن ہوسکتی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وباء سے قبل ہی غزہ کا نظام صحت تباہی کے دہانے پر کھڑا تھا۔