اسلام آباد ( وقائع نگار )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے وزیر ریلویز شیخ رشید کی اس شیخی کہ ریلویز میں 24کروڑ لوگوں کی بکنگ ہو چکی ہے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدہوشوں کے ٹولے کو قوم پر مسلط کیا گیاہے۔
عمران خان نے جاپان اور جرمنی کی سرحدیں ملائیں، شیخ رشید نے پاکستان کی آبادی بڑھا کر 24کروڑ لوگوں کو ٹرین کا مسافر بنادیاہے۔
قادر پٹیل نےکہا کہ قوم شیخ رشیدکو سنجیدگی سے نہ لے یہ حکومت کا فالتو پرزہ ہے۔