راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)ٹریفک روانی کوبہتربنانے کے لئے ضلع راولپنڈی کو 35سیکٹروں میں تقسیم کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی سید علی اکبر نے عوام کوبہترٹریفک سہولیات کی فراہمی اورٹریفک انتظامات کومؤثربنانے کیلئے انتظامی طورپرپہلے سے بنائے گئے 7 سرکلزمیں ایک سرکل کااضافہ کردیاہے اور17کی بجائے ضلع میں تشکیل دئیے گئے سیکٹروں کی تعداد35کردی ہے ۔سی ٹی او کے مطابق ابتدائی طورپراس نظام کوعارضی طور تاحکم ثانی لاگوکیاگیاہے اس حوالے سے مری سرکل چار سیکٹرزمری سٹی ،جائیکاگلی،اولڈہائی وے اور پٹریاٹہ ،نیوٹاؤن سرکل پانچ سیکٹروں نیوٹاؤن، صادق آباد،راول روڈ،مری روڈنارتھ ،مری روڈ سینٹرل ، کینٹ سرکل چھ سیکٹروں مری روڈ ساؤتھ ،صدر،مال روڈ،پشاورروڈ،کینٹ ،نیوائرپورٹ ، سٹی سرکل چارسیکٹروں سٹی ،پیرودھائی ،گنج منڈی اوربنی ،سول لائنزسرکل چارسیکٹروں سول لائنز،اولڈائرپورٹ ،مورگاہ ،اورسکیم تھری ، اڈیالہ سرکل تین سیکٹروں اڈیالہ ،ڈھوک سیداں ،دھمیال ،ٹیکسلاسرکل تین سیکٹروں ٹیکسلا، واہ کینٹ ،واہ صدر، رورل سرکل پانچ سیکٹروں گوجرخان ،مندرہ ،جاتلی ،کلرسیداں ،کہوٹہ اورکوٹلی ستیاں پرمشتمل ہوگا۔