• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: فیاض الحسن چوہان

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے: فیاض الحسن چوہان 


وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے خلاف نیب تحقیقات میں انکشافات کے بعد نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے پاس نیب تحقیقات اور شہزاد اکبر صاحب کے سوالات کا کوئی جواب نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف نے حقیقی معنوں میں کرپشن اور ٹی ٹی کے نصاب کو جدید خطوط پر استوار کیا، شہباز شریف کو ملنے والی کک بیکس کا مکمل ٹریل موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بارہا کہہ چکے ہیں کہ کسی کو این آر او نہیں دیا جائے گا، شریف خاندان نے کرپشن، منی لانڈرنگ کی الگ دنیا بنائی ہوئی تھی۔

تازہ ترین