• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس، منچلے سرفنگ کیلئے ساحل سمندر پہنچ گئے

فرانس، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد منچلے سرفنگ کیلئے ساحل سمندر پہنچ گئے


فرانس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد درجنوں سرفرز نے ساحلوں کا رُخ کر لیا۔

فرانس کے شہر بیارٹز میں درجنوں سرفرز اپنے سرفنگ بورڈز اٹھائے ساحل سمندر پہنچ گئے اور خوب جی بھر کر سرفنگ کی۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 27 ہزار 625 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 79 ہزار 365 ہو گئے۔

دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 لاکھ 33 ہزار 345 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 3 لاکھ 13 ہزار 384 ہو گئیں۔

تازہ ترین