• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، کورونا سے اموات کی تعداد 277 ہوگئی: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کورونا سے صوبے بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 مریضوں کے انتقال کے بعد مرنے والوں کی تعداد 277 ہوگئی ہے۔

مراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے بیان میں کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 787نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت 114 کورونا کے مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، 31 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جبکہ  آج 405 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صوبے بھر میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 4209 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5034 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 122894 ٹیسٹ میں 16377 مریض سامنے آئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 11891 مریض زیر علاج ہیں، 10485 مریض گھروں پر آئیسولیشن میں ہیں، 838 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیر علاج ہیں، 568 مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ کراچی میں 515 نئے کورونا کے مریض سامنے آئے،  ضلع وسطی میں 109، شرقی میں 147،  کورنگی میں 44، ملیر میں 52، جنوبی میں121 ، ضلع غربی میں 42 مریض رپورٹ ہوئے۔ 

سندھ کے دیگر شہروں کا احوال بتاتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شکار پور میں 31، لاڑکانہ میں 25، سکھر میں 25، حیدرآباد میں 16، گھوٹکی میں 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ  قمبر شہدادکوٹ میں 13، خیرپور میں 6، جامشورو میں 3 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

تازہ ترین