گجرات (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے انسداد دہشت گردی فورس اور سکیورٹی فورسز کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ جیل میں انسداد دہشتگردی مشقوں کا انعقاد کیا گیا، جس کی نگرانی ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کی، انسداد دہشتگردی مشقوں میں کاؤنٹر ٹیررازم فورس، ایلیٹ فورس، ضلعی اور جیل پولیس، سول ڈیفنس، ریسکیوکے جوانوں نے حصہ لیااور انسداد دہشت گردی کے لئے صلاحیتوں کا کامیابی سے عملی مظاہر ہ کیا۔