کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں کرتے ہوئے 92 دکانیں سیل کرکے 12افراد کو گرفتار جبکہ 65 گاڑیوں کا چالان کیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوئٹہ ثانیہ صافی کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کے دوران ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 92 دکانیں سیل کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہر کے مختلف علاقوں میں ناکہ بندی کے دوران اسپیشل مجسٹریٹس نے 176 گاڑیوں کو چیک کرکے 65 گاڑیوں کا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر چالان کیا جبکہ متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔