برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نظریہ الحاق پاکستان کی علمبردار جماعت ہے جو کشمیر کے قومی تشخص اور نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے۔ مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم خان نے جو شمع روشن کی ہم سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی ولولہ انگیز قیادت میں اسے بجھنےنہیں دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ راجہ اسحق صابر نے مجاہد اوّل سردار عبدالقیوم خان کی پانچویں برسی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ راجہ اسحق صابر کا کہنا تھا کہ ہم مجاہد اوّل کی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے تحریک آزادی کشمیر کی جدوجہد کے لیے تجدید عہد کے طور پر مناتے تھے لیکن کورونا وائرس لاک ڈائون کی وجہ سے اس سال بڑے پیمانے پر ان کی برسی نہ مناسکے لیکن برطانیہ بھر کی تمام تنظیمیں اور باالخصوص مرکزی تنظیم اس بات کا عہد کرتی ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور نظریہ الحاق پاکستان، مجاہد اوّل کے دئیے ہوئے نعرہ ’کشمیر بنے گا پاکستان ‘ کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔