• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کےعلاقے گڈاپ میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ

کراچی کےعلاقے گڈاپ میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ 


کراچی/اسلام آباد (جنگ نیوز) کراچی کےعلاقے گڈاپ میں ٹڈی دل کا فصلوں پر حملہ،ٹڈیاں گھروں میں گھس گئیں، شہری پریشانی میں مبتلا خوف و ہراس اور پریشانی کا عالم ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر کے51 اضلاع ٹڈی دل کے حملہ سے متاثر ہیں، ان میں بلوچستان کے 27، خیبر پختونخوا کے 9، پنجاب کے 13 اور سندھ کے 2 اضلاع شامل ہیں۔ ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ٹڈی دل سے متاثرہ علاقوں میں سروے اور اسپرے آپریشن جاری ہے۔ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 32 ہزار ہیکٹر رقبہ کا سروے اور 6ہزار 690 ہیکٹر رقبہ پر اسپرے کیا گیا۔

تازہ ترین