راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے) لاک ڈائون اور ایس او پیز کیخلاف ورزی پر اتوار کو ڈویژن بھر میں 204چھاپے مارے گئے76خلاف ورزیاں پکڑی گئیں۔کمشنرراولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق راولپنڈی میں اب تک 107 کاروباری مراکز سیل 63کو وارننگ اور تین لاکھ روپے جرمانے کئے گئےہیں۔ضلع اٹک میں 12 مراکز سیل اور 21کو وارننگ دی گئی۔ضلع جہلم میں 19سیل106کو وارننگ دی گئی جبکہ 16ہزار جرمانہ کیا گیا۔ضلع چکوال میں16کو وارننگ اور گیارہ ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی احمد صہیب نے اتوار کو صادق آباد،راجہ بازار اور کمرشل مارکیٹ میں چھاپے مارکر لاک ڈائون اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر آٹھ دوکانداروں کےخلاف ایف آئی درج کرائی جبکہ75ہزار روپے جرمانہ کیا ہے۔