راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) راولپنڈی اسلام آباد اور مضافات میں تیز ہوا چلنے کے ساتھ ہی بعض ایریاز میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہو گیا ، اتوار کی شام جب کالی گھٹائیں چھا گئیں اور اس کے ساتھ تیز ہوا اور جھکڑ شروع ہوتے ہیحسب معمول بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ شروع ہوگیا ، بعض دیہی ایریاز میں بجلی غائب ہو گئی جبکہ کینٹ اور شہری ایریاز میں بجلی کے وولٹیج میں کمی کے ساتھ ساتھ بجلی جاتی بھی رہی ۔بعض علاقوں میں رات گئے تک بجلی بحال نہ کی جاسکی۔ حسب معمول شکایات یا ہنگامی رابطے کے نمبروں پر آئیسکو کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر شہری ان کو جی بھر کر کوستے رہے۔آئیسکو حکام کے دعوے کے مطابق آندھی کے باعث بجلی کے مسائل پیدا ہوئے تاہم ان پر قابو پالیا گیا اور بجلی بحال کر دی گئی۔