• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی جانب سے گوادر کے ضرورتمندوں میں راشن تقسیم

کوئٹہ( این این آئی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے گوادر کے ضرورت مند افراد کے لئے راشن ، نادار وں کے لئے ادویات اور بچوں کے لئے اسپورٹس کٹ کا تحفہ دیا گیا جس کے تحت پاک فوج کی 440 بریگیڈ کے زیر نگرانی گیارہ ہزار خاندانوں میں راشن تقسیم کیا گیا آرمی چیف کی جانب سے بھجوائے گئے راشن میں سے 133 اقلیتی فیملیز کو بھی راشن فراہم کیا گیا جبکہ پاک فوج کی جانب سے گوادر کے مختلف مقامات پر فری میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز نے 1192 مریضوں کا معائنہ کیا فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو مفت ادویات بھی فراہم کی گئی اور آرمی چیف کی جانب سے بچوں کی اسپورٹس ایکٹوٹی کے لئے مختلف علاقوں میں 95 غریب بچوں کو اسپورٹس کٹ کی بھی فراہم کی گئیں۔
تازہ ترین