ملتان (سٹاف رپورٹر) نیو ملتان کے مختلف بلاکس میں گذشتہ تین روز سے پینے کے پانی کی فراہمی کی بندش پر ایکشن کمیٹی نیو ملتان نے واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین نے واسا ملتان کےخلاف بینرز اور پوسٹرز اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے کہا کہ روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ دیگر علاقوں میں پینے کے پانی میں سیوریج کا پانی شامل ہو رہا ہے، بلاک S.T.Y.Zمیں واسا انتظامیہ نے پینے کے پانی کی فراہمی بند کر رکھی ہے،پانی کی فراہمی کا سلسلہ شروع نہ کیا تو احتجاجی تحریک کا اعلان کردیا جائے گا۔