• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر انکوائری کمیشن کو رپورٹ مکمل کرنے کیلئے مزید 4 روز کی مہلت


حکومت نے شوگر انکوائری کمیشن کو رپورٹ مکمل کرنے کے لیے مزید 4 روز کی مہلت دے دی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ تیار ہے تاہم اسے مرتب کرنے کے لیے 4 دن دیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملزکے فرانزک آڈٹ کی تکمیل کے بعد رپورٹ مرتب کرنے کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ شوگر انکوائری کمیشن نے 16 مئی کو رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنا تھی۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا۔

دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیاں نے سے مستفید ہوئیں۔

تازہ ترین