• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ شاپنگ مال کھولنے کے لیے وزارت صحت سے منظوری لے: چیف جسٹس

چیف جسٹس آف  پاکستان گلزار احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں شاپنگ مال فوری طور پر آج ہی سے کھلیں گے جبکہ سندھ شاپنگ مال کھولنے کے لیے وزارت صحت سے منظوری لے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت صحت کوئی غیر ضروری رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی اور کاروبار کھول دے گی۔

سپریم کورٹ نے ہفتہ اتوار کو کاروبار بند رکھنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ دو دن کاروبار بند رکھنے کا حکم آئین کے آرٹیکل 4, 18 اور 25 کی خلاف ورزی ہے۔

جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ تمام مارکیٹوں اور شاپنگ مالز میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ایس او پیز کے مطابق شام پانچ بجے تمام مارکیٹس بند کی جائیں گی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے متعلقہ حکومتیں ذمہ دار ہوں گی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کورونا ازخود نوٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے  کورونا ازخودنوٹس کیس کی سماعت کے دوران ملک بھر کے شاپنگ مالز کھولنے سمیت ہفتے اور اتوار کو بھی تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔

تازہ ترین