شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے بدھ سے 30 ٹرینیں چلانے کی منظوری دے دی ہے۔ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ صورتحال ٹھیک رہی تو31 مئی کو ٹرین آپریشن مکمل بحال کردیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ کل پشاور میں انتظامات دیکھوں گا، پرسوں گرین لائن کوروانہ کروں گا، ایک ٹرین جعفرایکسپریس کوئٹہ سے چل رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی ڈویژن میں ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی تو ڈویژن ہیڈ کےخلاف کارروائی کروں گا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ کل تمام اسٹیشنوں پر ریہرسل ہوگی، میں جنرل افضل، شیخ حفیظ اور اسد عمر کا مشکور ہوں جبکہ اگر مئی تک حالات ٹھیک رہے تو تمام ٹرینیں یکم جون سے کھول دیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ لوگ ایس او پی پرعمل کرتے ہیں تو سب ٹھیک ہے۔ جبکہ ریلوے اسٹیشن پر شہری کسی مسافر کو چھوڑنے یا لینے نہ آئیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کےخلاف کوئی سازش نہیں ہورہی، جنہوں نے ملک کو لوٹا ہے وہ سارے اندر ہوں گے۔ ہماری کسی صوبے سے لڑائی نہیں ہے،
وزیر ریلوے نے کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم ہوتے ہوئے نہیں دیکھ رہا اور میں اس کو سپورٹ نہیں کروں گا۔