• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجٹ کی تیاری کیلئے پلان کوآرڈینشن کمیٹی کا اجلاس طلب

وفاقی ترقیاتی بجٹ برائے 21-2020 کی تجاویز کی تیاری کے لیے سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا گیا، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نئے مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وزارتوں اور صوبوں کے نمائندے اجلاس میں شرکت کریں گے، سیکرٹری منصوبہ بندی، اسٹیٹ بینک حکام، ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی بھی شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں وفاقی ترقیاتی منصوبوں کے لیے 600 ارب روپے سے زائد مختص کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے جبکہ کورونا سے معاشی نقصانات کے باعث ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز میں کمی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے سال کے لیے جی ڈی پی سمیت دیگر معاشی اہداف تجاویز کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ تجاویز کی حتمی منظوری وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی اقتصادی کونسل دے گی۔

تازہ ترین