ملتان(نمائندہ جنگ) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کارڈ نہ کھیلے، یہ پاکستان کارڈ کھیلنے کا وقت ہے۔ پیپلز پارٹی بھی پنجاب میں آئے، اس کا حق ہے ۔ ہمیں سندھ میں جانے کیلئے کسی کے این او سی کی ضرورت نہیں ۔ چاہ کر بھی ترمیم ختم نہیں کرسکتے،بھارت اپنی معاشی حالت سے نظر ہٹانے کیلئے کشمیر میں کارروائی کرسکتا ہے،ملتان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے بلاول بھٹو کو سمجھانے کی کوشش کی کہ صوبائیت کی تقسیم میں نہ پڑیں۔ ہمارے پاس دو تہائی اکثریت نہیں، ہم 18ویں ترمیم چاہ کر بھی ختم نہیں کر سکتے۔