سیالکوٹ (نمائندہ جنگ ) ہوم ڈسٹرکٹ میں تعینا تی پر پابندی کے باوجود محکمہ پولیس میں ڈی ایس پی اپنے ہی آبائی ضلع میں تعینات ہیں ۔ سیالکوٹ پولیس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر شیخ شاہد اکرم اورڈی ایس پی ٹریفک ملک نوید کا ہوم ڈسٹرکٹ سیالکوٹ ہے اور وہ اس وقت سیالکوٹ میں ہی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں ۔