پشاور(وقائع نگار) نحقی پشاور کے رہائشی محمد عامر ولد غازی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں احساس کفالت پروگرام کے تحت فوری طور امدادی رقم د لائی جائے کیونکہ نادرا سے ویریفیکیشن کے باوجود ابھی تک امدادی رقم سے محروم ہیں،پشاور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ان کے علاقے میں ابھی تک حقیقی معنوں میں مستحقین احساس پروگرام کے تحت دیئے جانے والی امدادی رقم سے محروم ہیں جبکہ سفارشی اور غیر مستحق افراد لے چکے ہیں محمد عامر نے کہا کہ وہ بینائی سے بھی محروم ہیں اور بمشکل اپنے معاملات زندگی چلارہے ہیں ۔