پشاور(وقائع نگار) شہر میں ہیروئنچی بے لگام ہو کر شہر بھر میں ازاد گھومنے لگے اور سڑکوں پر کھلے عام نشہ کرنے لگے تاہم انتظامیہ اس حوالے سے اقدامات اٹھانے میں نا کام رہی ہیں بی آر ٹی کوریڈور کے آس پاس ہیروئنچییوں کی بڑی تعداد کورونا کے پھیلاو کا سبب بن رہی ہے جہاں مختلف علاقوں سے آئے ہیروئنچیوں نے ڈھیرے جما رکھے ہے ادھر کارخانوں مارکیٹ ، ریلوے پھاٹک،فیز فور حیات آباد نزدکمپلیکس ہسپتال،فیز تھری چوک پل،کے ٹی ایچ بالائی گزارگاہیں،فیز فور پل کے نیچے متعدد افراد لاک ڈاون اور دنیا سے بے خبر نشے دھت پڑے رہتے ہے جبکہ اس حوالے سے کوئی کاروائی تاحال نہ ہو سکی۔