وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں۔
سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قائدِ حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو صبر کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف صاحب اپنے سیاسی نصیب پر صبر کریں۔
شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتساب سے بچنے کے لیے انتخابات کا شوشہ چھوڑا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ برسوں سے اقتدارمیں رہنے والے اپوزیشن رہنما کا حزب اختلاف میں دل نہیں لگ رہا۔