• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مچھ اور کیچ میں دہشت گردوں کے حملے، 7 جوان شہید


بلوچستان میں پیش آنے والے دہشت گردی کے 2 واقعات میں سیکیورٹی فورسز کے 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقوں مچھ اور کیچ میں پیش آنے والے 2 مختلف واقعات میں 7 اہلکار شہید ہوئے ہیں۔

دونوں واقعات کے شہداء میں جونیئر کمیشنڈ آفیسر سمیت 6 جوان اور ایک ڈرائیور شامل ہیں۔

ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مچھ میں دہشت گردوں کی جانب سے گزشتہ رات ایف سی کی گاڑی پر حملہ کیا گیا، دہشت گردوں نے ایف سی کی گاڑی کو آئی ای ڈی سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مچھ واقعے میں 5 جوان اور ایک سویلین ڈرائیور شہید ہوئے۔

یہ بھی پڑھیئے: ایف سی بلوچستان کے دستے پر فائرنگ، 4 جوان شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار احسان اللّٰہ، نائیک زبیر خان، نائیک اعجاز احمد، نائیک مولا بخش، نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر نے یہ بھی بتایا ہے کہ کیچ میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید ہو گئے۔

تازہ ترین