• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی ادارے کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، سعید غنی

تعلیمی ادارے کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، سعید غنی 


کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم صوبہ سندھ میں اس وقت تعلیمی ادارے کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں اور اگر کھول بھی دیتے ہیں تو صورتحال کے پیش نظر والدین اپنے بچوں کو شاید اسکول نہ بھیجیں۔ محکمہ تعلیم سندھ نےآن لائن کلاسوں کیلئے مختلف این جی اوز کے اشتراک سے کے جی تا پانچویں جماعت تک کے طلبہ وطالبات کے لئے آج موبائل اپلی کیشن کااجراءکردیاہے‘اپوزیشن والے سارے کھسکے ہوئے ہیں اور ان کی بھونگیوں کا جواب دینے کی اب ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔ کرونا وائرس کی وبا کے بعد تمام صوبوں کی اپوزیشن جماعتوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا لیکن سندھ میں اپوزیشن جو عقل سے مکمل طور پر پیدل ہے ابھی تک کسی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سندھ اسمبلی کے آڈیٹوریم میں سندھ ایجوکیشن اینڈ لٹریسی نامی موبائل ایپ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔سعید غنی نے کہا کہ ہمارے لئے ابھی بھی تعلیمی ادارے کھولنا ممکن نہیں ہے‘گزشتہ روز کے اعلیٰ عدلیہ کے بعد میری اپنی ذاتی رائے تو یہ ہے کہ اسکول تو کیا ہمیں سب کچھ کھول دینا چاہیے کیونکہ جب عید کے لئے کپڑوں کی خریداری کسی کے لئے اہم ہے تو ان کپڑوں سے زیادہ تعلیم کی اہمیت ہے۔

تازہ ترین