• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت شہباز کی بجائے عوام کے صبر کی فکر کرے، مریم اورنگزیب

حکومت شہباز کی بجائے عوام کے صبر کی فکر کرے، مریم اورنگزیب 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام کا مسئلہ کوروناہے جبکہ کابینہ کا مسئلہ یہ ہے کہ شہباز شریف کو ای سی ایل میں ڈالنا ہے یا نہیں ؟عمران صاحب اور کابینہ کے ایجنڈہ پر کورونا کا مسئلہ شامل نہیں ، سیاسی انتقام سرفہرست ہے، شبلی فراز شہبازشریف کے بجائے عوام کے صبر کے امتحان کی فکر کریں، وزیر اطلاعات شبلی فراز کی پریس کانفرس پر ردعمل میں انہوں نے کہاکہ ای سی ایل پر نام آٹا، چینی چوروں کا ہونا چاہئے، ای سی ایل پر نام ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کرنیوالوں کا ہونا چاہئے، ای سی ایل پر نام عمران صاحب کا ہونا چاہئے جو فارن فنڈنگ اور 23خفیہ اکاونٹس میں مفرور ہیں، ای سی ایل پر نام بی آر ٹی کے 125ارب کے کھڈوں، مالم جبہ ہیلی کاپٹرکیس کے مجرموں کا ہونا چاہئے، شہزاد اکبر سوالات کے بجائے عدالتوں میں جاکر جوابات دیں جہاں سے وہ بھاگ جاتے ہیں۔

تازہ ترین