• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ڈکیت گروہ کے دو کارندے گرفتارلوٹا گیا سامان اور مسروقہ گاڑی برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) جناح ٹائون پولیس نے ڈکیت گروہ کے دو کارندوں کو گرفتار کر کے لوٹا گیا سامان جبکہ ارباب ٹائون سے چوری ہونے والی گاڑی برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق ایس ایچ او جناح ٹائون بابر بلوچ کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ گھروں اور دکانوں کے تالے توڑ کر ڈکیتی کرنے والے گروہ کے دو کارندے سمنگلی روڈ پر موجود ہیں جس پر دیگر عملے کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں کارندوں کو گرفتار کر لیا ابتدائی تفتیش میں لوٹے گئے سامان کی نشاندہی کی جسے برآمد کر لیا گیا جبکہ ایک اور کارروائی میں ارباب ٹائون سمنگلی روڈ پر چوری ہونے والی گاڑی سٹیلائٹ ٹائون سے برآمد کر لی تاہم کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی ۔
تازہ ترین