• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت کلین اینڈگرین ملتان مہم کا جائزہ اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملتان کی ہدایت پر کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس مقابلے کی تیاریاں پھر شروع ہوگئی ہیں، گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر و فوکل پرسن رانا اخلاق احمد کی زیرصدارت کلین اینڈ گرین ملتان مہم کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں میٹروپولٹن کاپوریشن، واسا، پی ایچ اے، محکمہ ماحولیات اور بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کےافسران نے شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا اخلاق احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس اور لاک ڈاون کی وجہ سے مہم میں تعطل آ گیا تھا، لاک ڈاون میں نرمی کے بعد مہم کو دوبارہ اسی رفتار سے شروع کیا جائے، آئندہ ہر پندرہ دن کے بعد محکموں کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوگا، تمام محکمے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کے مقابلے میں پہلی پوزیشن کے لئے کوشش کریں۔
تازہ ترین