• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کیخلاف ریفرنس پر سماعت بغیرکارروائی ملتوی

سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پرسماعت بغیرکارروائی 17جون تک ملتوی کردی گئی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس پرسماعت کی ، ملزمان اور وکلاء صفائی کورونا وائرس کے باعث عدالت نہ آئے جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے۔

جج احتساب عدالت نے سماعت میں ریمارکس دیئے کہ تبسم اسحاق ڈار کی گھرنیلامی کےخلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریفرنس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا۔

جج محمد بشیر نے کہا کہ ہائی کورٹ سےنیب ریفرنس کا ریکارڈ واپس آنے پر ہی ریفرنس پر مزید کارروائی ہوگی جس کے بعد انہوں نے سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی۔

تازہ ترین