آپ آف لائن ہیں
اتوار 8؍ شوال المکرم 1441ھ 31؍مئی 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

متحدہ عرب امارات کا مریخ پر پہلا مشن بھیجنےکا اعلان


متحدہ عرب امارات کی جانب سے مریخ پر اپنا پہلا مشن بھیجنےکا اعلان کیا گیا ہے، مشن 15 جولائی کو جاپان سے روانہ کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشن جاپان کے ٹینیگشیما جزیرے سے خلاء میں روانہ ہوگا، اس مشن میں کوئی خلاء باز سوار نہیں ہوگا۔

مریخ پر کسی بھی عرب ملک کی جانب سے بھیجا جانے والا یہ پہلا مشن ہوگا، یہ مشن پر 49 کروڑ 50 لاکھ کلو میٹر کا فاصلہ طے کر کے سرخ سیارے کے مدار میں پہنچے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں متحدہ عرب امارات نے اپنے پہلے خلاء نورد ہذا المنصوری کو خلاء میں بھیجا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید