• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد انعم نے بچوں کے لیے یوٹیوب چینل متعارف کروادیا


نئی نسل میں اردو زبان کی محبت پیدا کرنے اور اس سے دلچسپی پیدا کرنے کے حوالے سے سینئر اداکار خالد انعم نے یوٹیوب پر بچوں کیلئے ’سیپ آفیشل‘ نامی چینل متعارف کروادیا۔

 انہوں نے یوٹیوب چینل کے نام کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے نام ’سیپ‘ اس لیے رکھا کیوں کہ بچے قیمتی موتی ہیں اور سیپ ان کی حفاظت کرتی ہے۔

خالد انعم کا اس حوالے سے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’ہر بچے کو خاص توجہ چاہیے ہوتی ہے، لیکن ان کیلئے کوئی کچھ کرنے کیلئے راضی نہیں۔‘

خالد انعم نے بتایا کہ وہ چینل میں سندھی، پنجابی اور پاکستان کی دیگر کئی مقامی زبانوں میں مقامی مواد شیئر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے موسیقی پسند ہے تو میں بچوں کیلئے سبق آموز گانے کمپوز کروں گا اور آسان الفاظ میں گانے تحریر کروں گا، جسے اسکول جانے سے قبل بچوں کی ذہنی آموزش کہہ سکتے ہیں۔

خالد انعم کا کہنا تھا کہ عام طور  پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ اہمیت بچوں کو دی جاتی ہے لیکن ہمارے ملک میں ناجانے کیوں بچوں کو سب سے زیادہ نظر انداز کیا جاتا ہے اور سب سے کم اہمیت دی جاتی ہے۔

خالد انعم کا یہ اقدام قومی زبان کی ترویج کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

تازہ ترین