• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل پارک کی زمین پرغیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے: ملک امین اسلم

وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم  کا کہنا ہے کہ نیشنل پارک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کرنے اور درخت کی کٹائی کرنے والوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔

مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی نے اسلام آباد میں موجود مونال ریسٹورنٹ کا دورہ کیا، دورے کے دوران ملک امین اسلم نے غیر قانونی تعمیرات کا جائزہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ مونال ریسٹورانٹ پر نئے درخت لگائے جا رہے ہیں، مونال کے پاس بڑی تباہی ہوئی ہے، پانچ ایکڑ زمین کو ارتھ موونگ مشینری سے خالی کیا گیا ہے۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صدر اور سپریم کورٹ نے واقعے کا نوٹس لیا، یہ تمام ایریا نیشنل پارک کا حصہ ہے اور اس پر اراضی غیر قانونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توانا درختوں کو کاٹا گیا ہے ، ہم نیشنل پارک کی زمین کو واپس لے رہے ہیں، ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر کاٹی ہے اور ان کو انجام تک پہنچائیں گے۔

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ یہ اسلام آباد اور پاکستان کے لوگوں کی جگہ ہے اس کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، ایک کمیٹی بنارہے ہیں جس میں وائلڈ لائف، ایم سی آئی اور سی ڈی اے کے عہدیداران ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ کمیٹی جواب دے گی جب لوگ قرنطینہ میں تھے تو غیر قانونی تعمیرات کیسے ہوئیں، کمیٹی میں پاک فوج، اور سول سوسائٹی کے عہدیداران بھی شامل ہوں گے، کمیٹی درخت کاٹنے کے واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کا بھی یہی انٹرسٹ ہے کہ نیشنل پارک کا تحفظ کیا جائے، ہم نے نیشنل پارک کی زمین واپس قبضے میں لے لی ہے،

ملک امین اسلم کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ماحولیات میں بہتری آئی ہے۔

تازہ ترین