• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا کا عید پر پورا ہفتہ کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان

خیبرپختونخوا کا عید پر پورا ہفتہ کاروبار کھلا رکھنے کا اعلان


خیبر پختونخوا حکومت نے عید الفطر کے دنوں میں کاروبار پورا ہفتہ کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

مذکورہ اعلان مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا اجمل وزیر کی جانب سے سامنے آیا ہے۔

اجمل وزیر کا کہنا ہے کہ صوبے میں یہ فیصلہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے تاجروں کو خبردار کیا کہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

دوسری جانب خیبرپختون خوا میں دکانیں اور مارکیٹیں 22 سے 24 مئی تک کھلی رہیں گی۔

محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا نے ریٹیل شاپس سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا ہے جس کے تحت عید کی آمد کے پیش نظر ریٹیل شاپس 22 سے 24 مئی تک کھلی رہیں گی۔

بیکریوں سے خوراکی مواد 5 بجے کے بعد بھی لے جایا جاسکتا ہے تاہم سماجی دوری پر مبنی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔

تازہ ترین