• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحرین: آئسولیشن وارڈز میں روبوٹ تعینا ت، امارات میں بندشیں لاگو

بحرین میں کورونا سے بچاؤ کے لیے مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔ 

بحرین کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں آئسولیشن وارڈز میں طبی عملے کے بجائے اسمارٹ روبوٹ تعینا ت کردیےگئے۔

مناما میں موجود  سیکریٹری صحت ڈاکٹر ولید کے مطابق طبی عملے اور نرسوں کے بجائے روبوٹ زیادہ موثر ثابت ہورہے ہیں۔

سیکریٹری صحت کا کہنا ہے کہ آئسولیشن وارڈز میں روبوٹس کی تعیناتی سے انسانی جان کا بچاؤ بھی ہورہا ہے۔ 

ادھر متحدہ عرب امارات میں آج رات سے بندشیں لاگو ہوجائیں گی۔ بندشیں رات آٹھ سے صبح چھ بجے تک ہوں گی، جو عید کے دوران بھی جاری رہیں گی۔ 

بندش کے دوران عرب امارات میں جراثیم کش اسپرے مہم جاری رہے گی۔

میڈیکل اسٹورز، اسپتال اور کھانے پینے کی اشیاء خریدنے کیلئے گھر سے باہر جاسکتے ہیں۔ دبئی میٹرو سروس بھی رات نو بجے بند ہوجائے گی۔

تازہ ترین