• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے کھلاڑیوں میں آن لائن مقابلے

کورونا وائرس کی وجہ سے ایک جانب دنیا بھر میں کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں، وہیں پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے درمیان آن لائن مقابلوں کا آغاز کردیا ہے جس میں ملک بھر سے کھلاڑی اپنے اسکلز کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے مطابق تائی کوانڈو پومسہ کے آن لائن مقابلوں میں ملک بھر سے پلیئرز وڈیوز کے ذریعے حصہ لے سکتے ہیں۔

پومسہ تائیکوانڈو کی ایک ایسی قسم ہے جس میں کھلاڑی کو حریف کی ضرورت نہیں ہوتی، اس قسم میں پلیئرز انفرادی طور پر اپنے اسکلز کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

 پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے سیکریٹری مرتضٰی حسن بنگش کے مطابق آن لائن مقابلوں میں پلیئرز اپنی وڈیوز ریکارڈ کرکے بھیجتے ہیں۔ یہ وڈیو پلیئرز اپنے گھر، اپنی چھت یا پھر اگر کلب کی سہولت موجود ہے تو وہاں جاکر ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

 ججز کا پینل مختلف گروپس میں ان وڈیوز کا تجزیہ کرکے پلیئرز کو پوائنٹس دیتا ہے اور مجموعی پوائنٹس کی بنیاد پر پلیئر کو میڈلز ایوارڈ ہوتے ہیں۔

 مرتضٰی بنگش کا کہنا تھا کہ اس چیمپئن شپ کا مقصد لاک ڈاؤن کے دوران بھی پلیئرز کو صحتمند سرگرمیوں میں مصروف رکھنا اور ساتھ ساتھ پاکستان میں کھیلوں میں نئی جدت کو متعارف کرانا تھا۔

تازہ ترین